147

راجہ مشتاق احمد منہاس کا پی آئی اے طیارہ حادثے پردکھ اور افسوس کا اظہار

آزادجموں وکشمیر کے وزیر اطلاعات ، سیاحت ، کھیل و امور نوجواناں راجہ مشتاق احمد منہاس نے پی آئی اے طیارہ حادثے پردکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات آزادکشمیر نے اس سانحہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں