76

برطانیہ میں کورونا وائرس سے ایک ہی دن میں 938 اموات

برطانیہ میں کورونا وائرس سے ایک ہی دن میں 938 اموات ہوگئی ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ملک میں آج ایک ہی دن میں ابھی تک کی سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 7100 سے تجاوز کرگئی ہے۔ اس حوالے سے ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اموات سے متعلق روزانہ کے اعداد و شمار میں اضافہ یا کمی ضروری نہیں کہ اصل صورتحال کی عکاسی کریں کیوں کہ ہوسکتا ہے کہ حکام تک یہ اعداد و شمار پہنچنے میں ٹائم لگ رہا ہو۔
برطانیہ کے شہریوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے جعلی ٹیسٹ اور کرشماتی علاج کے نام پر فروخت ہونے والی دواوں سے ہوشیار رہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ کی میڈیسنز اینڈ ہیلتھ کیئر پروڈکٹس ریگولیٹری ایجنسی نے کہا کہ وہ ایسے 14 کیسز کی تحقیقات کر رہی ہے جن میں غیر لائسنس شدہ اشیا کو غیر مجاز ویب سائٹس پر فروخت کیا جا رہا تھا۔

میڈیسنز اینڈ ہیلتھ کیئر پروڈکٹس ریگولیٹری ایجنسی نے واضح کیا کہ اب تک کووڈ 19 کے علاج کے لیے کوئی لائسنس والی دوا موجود نہیں ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث تباہی کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ ہلاکتیں فرانس اور امریکہ میں ریکارڈ کی گئیں جہاں پر بالترتیب 1417 اور 1404 ہلاکتیں ریکارڈ ہوئی ہیں، برطانیہ میں 786، اٹلی میں 604 اسپین میں 556، بیلجیئم میں 403 ، ہالینڈ 236، ایران 133، جرمنی 132، سویڈن 114، ترکی میں 76 اور سوئٹزرلینڈ میں 56 اور کینیڈا میں 51 افراد دم توڑ گئے، ایک دن میں 6395 ہلاکتیں اور 65344 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، عالمی سطح پر ہلاکتوں کی تعداد 81 ہزار اور متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 3 لاکھ افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں