56

لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 9وکٹوں سے شکست دیدی

لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 9وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔ لاہورقلندرز نے 187رنز کا ہدف 19اوورز میں پورا کرلیا ہے، قلندرز کے کرس لین کی شاندار سینچری۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 5میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو کامیابی کے لیے187رنز کا ہدف دیا۔لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا اور ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
پی ایس ایل فائیو اپنے عروج پر . ٹورنامنٹ‌میں‌سنسنی خیر مقابلے جاری .ملتان سلطانز نے اننگز کا آغاز کیا تو پہلے ہی اوور میں شاہین شاہ آفریدی نے اپنی ٹیم کو اہم کامیابی دلاتے ہوئے معین علی کی وکٹیں بکھیر دیں۔ ابھی سلطانز اس نقصان سے سنبھلے بھی نہ تھے کہ اگلے اوور میں ذٰشان اشرف بھی پویلین لوٹ گئے۔
4رنز پر 2وکٹیں گرنے کے بعد کپتان شان مسعود اور روی بوپارہ کی جوڑی کی وکٹ پر آمد ہوئی اور دونوں کھلاڑیوں نے ذمے دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے تیسری وکٹ کی شراکت میں 75رنز جوڑے۔

اس شراکت کا خاتمہ ڈیوڈ ویزے نے سلطانز کے کپتان شان مسعود کی 42رنز کی اننگز کا خاتمہ کر کے کیا۔روی بوپارہ سے بھی ساتھی کھلاڑی کی جدائی برداشت نہ ہوئی اور وہ بھی 33 رنز بنانے کے بعد ویزے کی دوسری وکٹ بن گئے جبکہ سیزن میں پہلا میچ کھیلنے والے اسد شفیق بھی ایک رن بنانے کے بعد رن آؤٹ ہو گئے،13 اوورز میں 91رنز پر 5وکٹیں گرنے کے بعد سلطانز مشکلات میں گھرے نظر آتے تھے لیکن اس مرحلے پر خوشدل شاہ نے جارحانہ کا مظاہرہ کر کے میچ کا نقشہ بدل دیا،روہیل نذیر نے اننگز کے 15ویں اوورز میں اپنی ٹیم کے لیے میچ کا پہلا چھکا لگایا اور اس کے بعد خوشدل نے چھکوں کی بارش کرتے ہوئے روہیل نذیر کے ہمراہ 36گیندوں پر 74رنز کی شراکت قائم کی جس میں روہیل کا حصہ 24رنز کا رہا،سلطانز نے مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 186رنز بنائےاور آخری 5اوور میں ملتان سلطانز نے 77رنز کا اضافہ کیا۔

سلطانز کے خوشدل شاہ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 29گیندوں پر 6 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 70رنز کی اننگز کھیلی۔ جواب میں لاہور قلندرز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ایک وکٹ کے نقصان پر 19 اوورز میں ہدف حاصل کرلیا۔ لاہور قلندرز پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں